یہ بات "حسن روحانی" نے جمعرات کے روز وزارت توانائی کے منصوبوں کی آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ٹرمپ کے براہ راست حکم کے ساتھ جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے بزدلانہ اور دہشتگردی قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یقینا دشمن نے اس غلط کام کو انجام دیا اس بہیمانہ قتل سے ہار گیا اور اسے یقین ہوسکتا ہے کہ ایران اور خطے کے عوام اور نوجوان خطے کی مزاحمت اور آزادی کی راہ پر زیادہ مستعدی اور مزید امید کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
صدر روحانی نے کہا کہ خطے کی اقوام ان شاءاللہ ایک دن ان مجرموں اور حملہ آوروں کی ٹانگیں کاٹ دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ صدام جیسا ہی تھا، صدام نے ہم پر آٹھ سال جنگ مسلط کی اور اس کا تختہ پلٹ دیا گیا اور ٹرمپ نے ہم پر تین سال کی معاشی جنگ مسلط کردی اور آنے والے ہفتوں میں نہ صرف حکومت سے بلکہ زندگی سے معزول ہوجائے گا اور وہ اپنے مظالم اور جرائم کی وجہ سے تاریخ میں ایک بدنامی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے بہت سارے جرائم کا ارتکاب کرکے لوگوں کو ہلاک کیا لیکن ہم ان دو قتل (جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس) کو فراموش نہیں کریں گے۔ ان کو جاں لیں کہ یہ حرارت ہمیشہ ہمارے دلوں پر رہا ہے اور ایران اور خطے کی اقوام ایک دن اس خون کا بدلہ لیں گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکی اس خطے میں ہیں اس علاقے میں کامل اور مطلوبہ خوش نظر نہیں آئے گا۔
متعلقہ خبریں
-
جنرل سلیمانی کا قتل امریکی ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے: تخت روانچی
نیویارک، ارنا – اقوام متحدہ میں ایرانی مستقل مندوب نے نے سردار سلیمانی کے قتل کو امریکی ریاستی…
آپ کا تبصرہ